کارکنوں کو نشانہ بنانے کے خلاف عراق میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

سیکیورٹی فورسز کو گزشتہ روز بغداد میں حکومت کے خلاف مظاہرین کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
سیکیورٹی فورسز کو گزشتہ روز بغداد میں حکومت کے خلاف مظاہرین کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز بغداد اور عراق کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں "مجھے کس نے مارا؟" کے نعرے کے تحت بڑے مظاہرے دیکھے گئے ہیں جسے عوامی تحریک نے کارکنوں کو نشانہ بنانے کے خلاف منظم کیا ہے۔
 
مظاہرین صوبوں سے دارالحکومت بغداد آئے ہیں اور "نیسور اسکوائر" سے "تحریر اسکوائر" کی طرف روانہ ہوئے ہیں اور انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کارکنوں کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

مظاہرے میں تنازعہ یا تیز محاذ آرائی کے واقعات نہیں ہوئے ہیں جیسا کہ گزشتہ اوقات میں مظاہرین اور ان سیکیورٹی فورسز کے مابین ہوئے ہیں جنہوں نے تحریر اسکوائر اور جمہوریہ برج کے آس پاس کی سڑکوں کو بند کر دیا تھا  اور غیر مصدقہ اطلاعات بھی آرہے ہیں کہ مظاہرین نے پل سے قریب ایرانی سفارتخانے کے قریب پہنچنے کی کوشش کی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 14 شوال المعظم 1442 ہجرى – 26 مئی 2021ء شماره نمبر [15520]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]