بینسوڈا خرطوم میں البیشیر اور ان کے معاونین کو حوالے کرنے کے درپے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3004676/%D8%A8%DB%8C%D9%86%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7-%D8%AE%D8%B1%D8%B7%D9%88%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%BE%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
بینسوڈا خرطوم میں البیشیر اور ان کے معاونین کو حوالے کرنے کے درپے ہیں
دارفور خطے کے گورنر ارکو میناوی کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس یو این اے)
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا دارفور خطے میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لئے مطلوب افراد کو حوالہ کرنے کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کرنے کے لئے گزشتہ روز خرطوم پہنچی ہیں جن میں سرفہرست برطرف صدر عمر البشیر اور احمد ہارون ہیں اور ان کے ساتھ ملزم علی کوشیب بھی ہیں۔
بینسوڈا نے آئی سی سی کے تفتیشی کاروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ جنگ متاثرین کی شہادتیں سننے کے لئے دارفور خطے کا دورہ کیا ہے اور اس خطے کے گورنر منی ارکو میناوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے یقینی طور پر جنگ اور نسل کشی معاملات کی تفتیش شروع کردی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ میں چلی جاؤں گی لیکن میری ٹیم موجود رہے گی اور انصاف اور قانون کے نفاذ کے لئے کام کرے گی۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)