بین الاقوامی فوجداری عدالت نے سوڈان سے البشیر کو حوالے کرنے کا مطالبہ جاری رکھنے کا کیا عہد

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پینل کو گزشتہ ہفتے علی کوشیب کے خلاف عائد الزامات کے فیصلے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پینل کو گزشتہ ہفتے علی کوشیب کے خلاف عائد الزامات کے فیصلے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر فاتو بینسوڈا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالت سوڈان میں عبوری حکومت سے ان تمام ملزمین کو حوالے کئے جانے کے سلسلہ میں مطالبہ کرتی رہے گی جن کے خلاف دارفر خطے میں ہونے والے جرائم کے لئے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں تاکہ وہ اس کے سامنے پیش ہو سکیں جیسے کہ ملزم علی کوشیب کی پیشی ہوئی ہے جو "جنجوید" ملیشیا کے رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور ان کا مقدمہ شروع ہوچکا ہے اور انہوں نے تمام متعلقہ حکام سے دارفور میں اپنے مشن کی تکمیل کے لئے عدالت کو مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز بینسوڈا نے مغربی سوڈان کے علاقے دارفور کا دورہ شروع کیا ہے جہاں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے واقعات کا مشاہدہ کیا گیا ہے جس کے سلسلہ میں بے دخل ہوئے سوڈانی صدر عمر البشیر اور بے دخل حکومت کے متعدد اعلی عہدیداروں پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

آنے والے جون کے وسط میں اپنی مدت ملازمت کے اختتام سے قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کو سوڈانی حکومت کے ساتھ دارفور جرائم کے ملزموں کی پیشی کے طریقۂ کار کے سلسلہ میں سمجھوتہ کرنے کی امید ہے۔(۔۔۔)

پیر 19 شوال المعظم 1442 ہجرى – 31 مئی 2021ء شماره نمبر [15525]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]