شام میں جلد از وقت انتخابات کرانے کے بارے میں روسی اشارہ

گزشتہ روز اقوام متحدہ میں واشنگٹن کے مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ کے ذریعہ ترک شام کی سرحد کا دورہ کرنے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف نے شام میں قبل از وقت انتخابات کے امکان کی طرف اشارہ کیا ہے اور اشارہ دمشق کی جانب سے صدر بشار الاسد کے سات سال کی نئی میعاد جیتنے کے اعلان کے چند دنوں بعد کیا گیا ہے۔
 
مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خصوصی ایلچی بوگڈانوف نے کل (جمعرات) کو پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ اگر شامی جماعتیں کسی معاہدے پر پہنچ جاتی ہیں اور ان کے کام کے نتائج برآمد ہوجاتے ہیں تو نئے آئین یا اصلاحات کے مطابق انتخابات کا انعقاد ممکن ہے اور یہ موجودہ آئین کی تقاضوں کے مطابق سات سال کے بعد نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی ہوسکتا ہے لیکن اس معاملے میں شامی باشندوں میں اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 23 شوال المعظم 1442 ہجرى – 04 جون 2021ء شماره نمبر [15529]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]