نیتن یاھو نے تبدیلی کے خلاف منصوبے کے لئے دائیں بازو کو کیا طلب https://urdu.aawsat.com/home/article/3010961/%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DA%BE%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D8%AF%DB%8C%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%88%D8%A8%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%A7%D8%B2%D9%88-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B7%D9%84%D8%A8
نیتن یاھو نے تبدیلی کے خلاف منصوبے کے لئے دائیں بازو کو کیا طلب
تل ابیب میں نیتن یاہو کے حامیوں کی سربراہی میں تبدیلی اتحاد کی طنز کرنے والے پوسٹر اور مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
نیتن یاھو نے تبدیلی کے خلاف منصوبے کے لئے دائیں بازو کو کیا طلب
تل ابیب میں نیتن یاہو کے حامیوں کی سربراہی میں تبدیلی اتحاد کی طنز کرنے والے پوسٹر اور مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل (جمعرات) کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے اپنے سیاسی مخالفین کی تبدیلی کی حکومت تشکیل دینے کے معاہدے پر فوری تنقید کی ہے جس میں بائیں، وسط اور دائیں دھڑوں کی جماعتیں شامل ہیں اور جس کا اعلان انہوں نے بدھ کی شام ایک اتحاد میں کیا تھا جس کا مقصد نیتن یاھو کو حکومت سے بے دخل کرنا ہے۔
نیتن یاھو نے دائیں بازو کے بلاک ان پارٹیوں کے سربراہوں کو طلب کیا ہے جن میں شاس، متحدہ تورات یہودیت اور مذہبی صیہونیت ہیں اور کنیسٹ کے اسپیکر کے علاوہ دائیں بازو کے اتحاد کے سربراہ مکی زوہار، لیکود اور آبادکاری کونسلیں کے قائدین ہیں اور ان سب کو نئی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہنگامی اجلاس کے لئے بلایا گیا ہے اور یامینا اور تکوا ہڈاشا پارٹیوں کے ممبروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایک عملی منصوبہ بنانے کے لئے بھی بلایا گیا ہے تاکہ وہ اس کو ووٹ نہ دیں۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)