صنعا کی طرف اچانک عمانی تحریک

گزشتہ روز صنعاء میں عمانی وفد کی آمد کے متعلق حوثی میڈیا کے ذریعہ نشر کی گئی ایک تصویر دیکھی جا سکتی ہے
گزشتہ روز صنعاء میں عمانی وفد کی آمد کے متعلق حوثی میڈیا کے ذریعہ نشر کی گئی ایک تصویر دیکھی جا سکتی ہے
TT

اچانک اور غیر طے شدہ انداز میں عمانی ایئر ویز کا ایک جہاز گزشتہ روز صنعاء میں اترا ہے اور اس میں حوثی گروپ کے ممبران کے ہمراہ عمانی وفد کے افراد تھے۔

فرانسیسی پریس ایجنسی نے حوثیوں کی صفوں میں ایک حوثی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وفد میں عمانی عہدیدار، انقلابیوں کے ترجمان محمد عبد السلام اور دیگر رہنما شامل ہیں اور انہوں نے بحران کو حل کرنے کے لئے گروپ کے رہنما عبد الملک الحوثی کے ساتھ عمانی وفد کی میٹنگ کی تجویز بھی پیش کی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ عمانی وفد کا یہ دورہ حوثیوں (قیادت) کو جنگ بندی پر راضی کرنے اور امن مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے آیا ہے۔

اس دورے سے سلطان عمان اور حوثیوں کے مابین تعلقات کے اثرات کے بارے میں سوالات کا دروازہ کھل گیا ہے اگر یہ گروپ جنگ بندی میں ملوث ہونے اور پھر مذاکرات کے سلسلے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتا رہتا ہے جس کا منفی اثر ان پر اور یمن پر بھی پڑتا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 25 شوال المعظم 1442 ہجرى – 06 جون 2021ء شماره نمبر [15531]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]