ترکی نے نینوا میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر کیا حملہ

ترک صدر رجب طیب اردوگان کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ترک صدر رجب طیب اردوگان کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ترکی نے نینوا میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پر کیا حملہ

ترک صدر رجب طیب اردوگان کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ترک صدر رجب طیب اردوگان کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ترک صدر رجب طیب اردوگان کی طرف سے شمالی عراق کے نینوا گورنریٹ میں واقع مخمور علاقہ میں پناہ گزین کیمپ کو صاف کرنے کی دھمکی دینے کے چند دنوں کے بعد اس کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے جس میں ترکی سے آنے والے ہزاروں کرد مہاجرین رہتے ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ پی کے کے جنگجوؤں کو پناہ دی گئی ہے اور کل ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس حملہ کے نتیجے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے۔

فرانسیسی پریس ایجنسی نے کرد رکن پارلیمنٹ رشاد جلالی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ترک طیارے نے کیمپ میں اسکول کے قریب واقع بچوں کے پارک پر بمباری کی ہے اور اسی سے متعلق کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ڈرون کے ذریعہ کیمپ پر بمباری کی بھی تصدیق کی ہے۔

اردوگان نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ مخمور کیمپ شمالی عراق میں کردستانی ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے صدر دفتر قندیل کے لئے انکیوبیٹر بن گیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم مداخلت نہیں کرتے ہیں تو انکیوبیٹر دہشت گرد تیار کرتا رہے گا اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام کھلاڑیوں سے بات کر رہے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 25 شوال المعظم 1442 ہجرى – 06 جون 2021ء شماره نمبر [15531]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]