ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ اور برطانوی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا ہے۔
اس میٹنگ میں برطانیہ میں خادم حرمین شریفین کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی شریک تھے جبکہ برطانوی جانب سے ریاض میں سفیر نیل کرمپٹن اور متعدد عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اسی طرح گزشتہ روز سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ اس ملاقات میں دو دوست ریاستوں کے مابین ممتاز اسٹریٹجک شراکت داری، اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لئے ہمارے دونوں ممالک کے وژن، مشترکہ چیلنجوں اور خطرات کا سامنا کرنے اور سعودی اقدام کی روشنی میں یمن میں امن لانے کی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 27 شوال المعظم 1442 ہجرى – 08 جون 2021ء شماره نمبر [15533]