انتخابی بہتری کے بعد دمشق میں معاشی بے چینی کا ماحول

18 مئی کو دمشق کی ایک سڑک پر شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں (رائٹرز)
18 مئی کو دمشق کی ایک سڑک پر شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں (رائٹرز)
TT

شام کے دارالحکومت دمشق میں اس صدارتی انتخابی مہم کے دوران جس میں صدر بشار الاسد کی جیت ہوئی ہے عارضی بہتری کے بعد زندگی کی خرابی کے بارے میں تشویش پائی جارہی ہے۔

26 مئی کو ہونے والے انتخابات سے قبل دمشق کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ راشننگ پروگرام 4 گھنٹے کٹوتی سے 2 گھنٹے کٹوتی تک آگیا تھا اور پینے کے پانی شہریوں کے گھروں میں مسلسل چوبیس گھنٹے آرہے تھے۔

اس عرصے میں صفائی ستھرائی کی مستقل مزاجی کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے کاریگر روزانہ کی بنیاد پر گلیوں سے کچرا اٹھایا کرتے تھے اور سبزیوں، پھلوں اور کھانے پینے کی بیشتر چیزوں کی قیمتوں میں کسی حد تک اچھائی آئی تھی۔

تاہم پچھلے مہینے کی 29 تاریخ کو انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک دن بعد بجلی اور راشن پروگرام کی صورتحال ویسی ہی ہو گئ جیسے پہلے تھی۔(۔۔۔)

منگل 27 شوال المعظم 1442 ہجرى – 08 جون 2021ء شماره نمبر [15533]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]