عالمی ادارۂ صحت چین کو تعاون پر مجبور کرنے سے قاصر ہے

گزشتہ روز صحت کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ملیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور کے قریب "کورونا" سے ایک متوفی شخص کو دفن کیا گیا ہے (ای. بی. اے)

TT

عالمی ادارۂ صحت نے چین کو اس "کورونا" وائرس کی اصل کی تلاش میں تعاون کرنے پر مجبور کرنے کے سلسلہ میں اپنی عاجزی کا اعتراف کیا ہے جو اپنی مختلف حالتوں کے ساتھ ہی دنیا میں پھیلتا ہی جارہا ہے اور اس کی وجہ سے 3.7 ملین سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے اور 173.5 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

تنظیم کے ہنگامی پروگرام کے ڈائریکٹر مائک ریان نے کہا ہے کہ یہ تنظیم چین کو "کوویڈ -19" کی ابتداء کے بارے میں مزید معلومات ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ یہ جاننے کے لئے ضروری تحقیق کی تجویز رکھے گی کہ کہاں وائرس اگلے مرحلے میں منتقل ہوا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 28 شوال المعظم 1442 ہجرى – 09 جون 2021ء شماره نمبر [15534]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]