السیسی نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ آج مجھے اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان سے مل کر خوشی ہوئی اور ہماری ملاقات میں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے اور اسی طرح ہم دونوں کے ذہن میں جو مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور ہیں ان کے بارے میں ہمارے نقطہائے نظر ایک جیسے ہیں اور مصری صدر نے مزید کہا کہ میں ان مخصوص تعلقات کے سلسلہ میں اپنے مستقل فخر کی تصدیق کرتا ہوں جو سرکاری اور عوامی سطح پر مصر اور سعودی عرب کے مابین ہیں۔
مصری صدارت کے سرکاری ترجمان بسام راضی نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر صدر السیسی اور شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر شائع کی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 12 جون 2021ء شماره نمبر [15537]