خطے میں آنے والی سرمایہ کاری کے لئے سافٹ بینک کے فنڈزhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3025166/%D8%AE%D8%B7%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%85%D8%A7%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%81%D9%B9-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D9%81%D9%86%DA%88%D8%B2
خطے میں آنے والی سرمایہ کاری کے لئے سافٹ بینک کے فنڈز
ویژن 1 اور 2 فنڈز کی مدد سے جاپان کے سافٹ بینک نے گزشتہ سال اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ محصول حاصل کیا ہے (رائٹرز)
لندن: نجلاء حبریری
TT
TT
خطے میں آنے والی سرمایہ کاری کے لئے سافٹ بینک کے فنڈز
ویژن 1 اور 2 فنڈز کی مدد سے جاپان کے سافٹ بینک نے گزشتہ سال اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ محصول حاصل کیا ہے (رائٹرز)
عالمی سطح پر ٹکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے نمایاں ادارہ جاپانی سافٹ بینک ویژن فنڈ نے مشرق وسطی کے خطے میں آسنن سرمایہ کاری کی طرف اپنا رخ واضح کیا ہے کیونکہ کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ "کورونا" وباء کی وجہ سے عالمی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات نے دنیا بھر کے ممالک میں ٹیکنالوجی کو اپنانے کی پالیسیوں کے ذریعے فنڈ پر مثبت اثر ورسوخ چھوڑا ہے۔
سافٹ بینک ویژن فنڈ کے منیجنگ پارٹنر صالح الرميح نے انکشاف کیا ہے کہ جس فنڈ میں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی طرف سے اربوں ڈالر کا تعاون کیا گیا ہے وہ آنے والے عرصے میں مشرق وسطی کے خطے میں متعدد براہ راست سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں غور وفکر کررہا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]