حریری: بری اور میں ایک ہیں

عون اور حریری کو پچھلے مارچ کے دوران بعبدا پیلس میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
عون اور حریری کو پچھلے مارچ کے دوران بعبدا پیلس میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

حریری: بری اور میں ایک ہیں

عون اور حریری کو پچھلے مارچ کے دوران بعبدا پیلس میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
عون اور حریری کو پچھلے مارچ کے دوران بعبدا پیلس میں دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
لبنان کی حکومت تشکیل دینے کے ذمہدار وزیر اعظم سعد حریری نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ تمام اختیارات ٹیبل پر موجود ہیں اور وہ کوئی بھی اختیار کا انتخاب کرنے میں تنہا نہیں ہوں گے، خواہ وہ اپنے مشن میں رہیں جو پارلیمنٹ سے ماخوذ ہے یا پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، اسلامی شریعت کونسل اور حکومت کے سربراہان کی طرف رجوع کئے بغیر حکومت تشکیل کرنے سے معذرت کر لیں اور انہوں نے بری کے اس اقدام پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں دوبارہ کہا ہے جو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے آگے پیش کیے گئے بچاؤ اقدام کی روح سے ماخوذ ہے اور اسی کے ذریعہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر نجات کی طرف لے جایا جا سکتا ہے۔

کل شرعی کونسل کے باقاعدہ اجلاس میں حصہ لینے والے حریری نے بری کے ساتھ اپنے تعلقات کو تکمیلی بتایا ہے اور کہا ہے کہ سعد حریری کا مطلب نبیہ بری اور نبیہ بری کا مطلب سعد حریری ہے اور مسئلہ ان لوگوں میں ہے جو ایسی رکاوٹیں کھڑا کررہے ہیں جن سے  حکومت کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 03 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 13 جون 2021ء شماره نمبر [15538]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]