مصر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک باضابطہ خط پیش کیا ہے جس میں ایتھوپیا نے دریائے نیل کے مرکزی راستہ پر قائم ڈیم کو بھرنے اور چلانے کے قواعد وضوابط کو منظم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کرنے سے قبل ادیس ابابا کی طرف سے ڈیم کو دوسری مرتبہ بھرنے کے یکطرفہ فیصلہ کی شکایت کی ہے اور اس سلسلہ میں اپنا اعتراض ظاہر کیا ہے جبکہ عرب لیگ ممالک کی کونسل اپنے وزرائے خارجہ کی سطح پر کل دوحہ میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ اس مسئلہ میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔(۔۔۔)
پیر 04 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 14 جون 2021ء شماره نمبر [15539]