جزائر کی پارلیمنٹ کو قانونی حیثیت کے بحران کا سامنا

پرسو رات جزائر کے دارالحکومت کے مغرب میں بوچاؤئی کے ایک پولنگ سنٹر میں ووٹوں کی گنتی کی کارروائیوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

جزائر میں آزاد قومی انتخابی اتھارٹی نے ہفتے کے روز ہونے والے قانون ساز انتخابات کے غیر حتمی اعداد وشمار پیش کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شرکت کی شرح 30.20 فیصد رہی ہے۔

یہ فیصد 2017 کے انتخابات (38 فیصد) اور 2012 کے انتخابات (42 فیصد) کے مقابلے میں بہت کم ہے جو قانون سازی کے ادارے کی قانونی حیثیت کے لئے ایک مضبوط بحران کا باعث ہے اور شرح کی کمی ملک میں موجود صورتحال اور عوامی تحریک اور حزب اختلاف کی کچھ جماعتوں کی طرف سے اس پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے ہے۔

ایک طرف یہ امید کی جارہی ہے کہ حتمی نتائج کا اعلان کچھ دنوں کے اندر ہی کر دیا جائے گا تو دوسری طرف سوسائٹی فار پیس موومنٹ کے سربراہ عبد الرازق مقری نے جلد ہی اعلان کردیا کہ ان کی اسلام پسند جماعت کو اکثر ریاستوں اور مہجر میں انتخابی عمل کے اندر اکثریت حاصل ہوئی ہے۔(۔۔۔)

پیر 04 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 14 جون 2021ء شماره نمبر [15539]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]