تل ابیب اور واشنگٹن کے مابین یقین دہانی کے پیغاماتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3039556/%D8%AA%D9%84-%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D8%A8-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%DB%8C%D9%82%DB%8C%D9%86-%D8%AF%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
تل ابیب اور واشنگٹن کے مابین یقین دہانی کے پیغامات
اتوار کے دن اپنی حکومت کو ووٹ دینے کے بعد کنیسیٹ ہال میں اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ اور وزیر خارجہ لیپڈ اور وزیر دفاع گانٹز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
تل ابیب اور واشنگٹن کے مابین یقین دہانی کے پیغامات
اتوار کے دن اپنی حکومت کو ووٹ دینے کے بعد کنیسیٹ ہال میں اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ اور وزیر خارجہ لیپڈ اور وزیر دفاع گانٹز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اسرائیل میں نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں نئی حکومت اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مابین ایک دوسرے کی طرف سے یقین دہانی کے پیغامات کے تبادلہ کا انکشاف ہوا ہے جہاں دونوں فریق متنازعہ معاملات میں جلد تصادم سے بچنے اور دوستانہ انداز میں ان سے نمٹنے پر متفق ہوئے ہیں۔
سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ واشنگٹن کا پیغام واضح تھا جس کا مضمون یہ ہے کہ صدر بائیڈن کی انتظامیہ استحکام کے مواقع اور ان متنازعہ معاملات کو اٹھانے سے باز رہنے کے ذریعہ جن کی وجہ سے دونوں فریق کے مابین جلد تصادم ہو سکتے ہیں نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے کے لئے ایک محتاط اور دانستہ حکمت عملی پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بینیٹ نے اپنے وزیر خارجہ لیپڈ کے ساتھ مشترکہ پیغام میں اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں بھی فکرمند ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]