خواتین کی ٹیم کا آغاز کرنے کے لئے سعودی کامیابی

خواتین فٹ بال کو سعودی کلب کی طرف سے اہمیت ملنی شروع ہو گئی ہے (الشرق الاوسط)
خواتین فٹ بال کو سعودی کلب کی طرف سے اہمیت ملنی شروع ہو گئی ہے (الشرق الاوسط)
TT

النصر سعودی کلب کے بورڈ کے چیئرمین مسلی آل معمر نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بورڈ خواتین کی ٹیم شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
 
آل معمر نے ٹویٹر پر اپنے ان فالورز کی جانب سے بہت ساری ٹویٹس کا جواب دیا ہے جن میں ایک ٹویٹ وہ بھی ہے جس میں ایک خاتون نے ان پر صرف مردوں کے ٹویٹس کا جواب دینے اور خواتین کے ٹویٹس کا جواب نہ دینے کا الزام لگایا ہے اور معمر نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم کلب میں خواتین کی فٹ بال ٹیم بنائیں گے اور آپ اپنے تنقیدی تیروں کا نشانہ خواتین کی ٹیم پر لگائیں اور معمر کی ٹویٹ کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ہے۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن میں خواتین انتظامیہ کے تعاون سے سعودی کھیلوں کے لئے آل فیڈریشن کے زیر اہتمام 2020 میں سعودی عرب میں پہلی ویمن فٹ بال لیگ کا آغاز کیا گیا تھا۔(۔۔۔)

پیر 11 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 21 جون 2021ء شماره نمبر [15546]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]