ایران کے بازوؤں کے لئے امریکہ کا ایک نیا انتباہی پیغام

TT

ایران کے بازوؤں کے لئے امریکہ کا ایک نیا انتباہی پیغام

ایک حیرت انگیز بیان میں امریکہ نے کل فجر کے وقت عراق اور شام میں ملیشیا کے مقامات پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور ایران کے اسلحے کے خلاف اس سال کے دوران اپنی نوعیت کا یہ دوسرا حملہ ہے جس کے نتیجے میں چند افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کیربی نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کتائب حزب اللہ اور کتائب سید الشہداء دھڑوں سے تعلق رکھنے والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو مقبول موبلائزیشن سے وابستہ ہیں اور ایران کے وفادار ہیں اور یہ حملہ امریکی مفادات پر بار بار حملوں اور ڈرون کے استعمال کے کے جواب میں ہوا ہے جیسا کہ گزشتہ ہفتہ اربیل میں ہوا تھا۔

روم میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان حملوں سے ایک اہم اور طاقتور پیغام بھیجا گیا ہے اور کیربی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے ایک واضح اور انتباہی ایک پیغام بھیجا ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ان حملوں کی مذمت کی ہے جنھیں انہوں نے عراق کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور پرسکون رہنے اور تمام شکلوں کی کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 19 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 29 جون 2021ء شماره نمبر [15554]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]