"بحیرہ روم" کے قریب مصر کے جدید فوجی اڈے کا افتتاحhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3063596/%D8%A8%D8%AD%DB%8C%D8%B1%DB%81-%D8%B1%D9%88%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%D9%85%D8%B5%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%A7%DA%88%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%81%D8%AA%D8%AA%D8%A7%D8%AD
"بحیرہ روم" کے قریب مصر کے جدید فوجی اڈے کا افتتاح
سیسی اور محمد بن زاید کو "3 جولائی" بحری اڈے کے افتتاح کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (مصری صدر کے ترجمان فیس بک صفحہ)
گزشتہ روز صدر عبد الفتاح السیسی نے شمال مغربی مصر کے جرجوب خطے میں "3 جولائی" بحری اڈے کا افتتاح کیا ہے جو بحیرہ روم کے قریب اس ملک کا تازہ ترین فوجی اڈہ ہے اور اس موقع سے ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور لیبیا کے صدارتی کونسل کے صدر محمد منفی بھی موجود تھے۔
مصری صدارت کے سرکاری ترجمان باسم راضي نے کہا ہے کہ یہ اڈہ بحیرۂ روم کے قریب تازہ ترین فوجی اڈہ ہے اور یہ ملک کو شمالی اور مغربی دونوں اسٹریٹجک سمتوں میں محفوظ بنانے، اپنی معاشی صلاحیتوں کو محفوظ رکھنے، سمندری نقل وحمل کی لائنوں کو محفوظ بنانے اور سمندری تحفظ کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا اور یہ سب سطحی اکائیوں اور آبدوزوں سے لڑنے والے گروپوں کا استعمال کرکے کیا جاہئے گا۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)