واشنگٹن میں خالد بن سلمان کے ساتھ وسیع مذاکراتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3074056/%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D8%A7%D9%84%D8%AF-%D8%A8%D9%86-%D8%B3%D9%84%D9%85%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA
شہزادہ خالد بن سلمان کو واشنگٹن میں سعودی سفیرہ شہزادی ریما بنت بندر کی موجودگی میں وزیر لائیڈ آسٹن سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ایک دورے کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اعلی عہدیداروں سے کئی ملاقاتیں کی ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کو مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے خواہ معیشت سے نمٹنے کا مسئلہ ہو یا مشرق وسطی میں کشیدگی کو کم کرنا ہو یا اس کے علاوہ دفاعی اور سلامتی شراکت داری کی فائل ہی کیوں نہ ہو۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے دونوں ممالک کے مابین شراکت داری اور اس کی ترقی کے طریقوں کے ساتھ ساتھ اس خطے کی اہم ترین پیشرفتوں پر بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)