نیوم اجلاس کی وجہ سے سعودی عمانی تعاون میں ہوا مزید اضافہ

شاہ سلمان کو کل نیوم میں سلطان ہیثم کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ میں شہزادہ محمد بن سلمان بھی ہیں (ایس پی اے)
شاہ سلمان کو کل نیوم میں سلطان ہیثم کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ میں شہزادہ محمد بن سلمان بھی ہیں (ایس پی اے)
TT

گزشتہ روز نیوم میں سعودی عرب اور عمان کے درمیان ایک سربراہی کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دونوں طرف کے سینئر وزراء اور عہدیدارزں کی موجودگی میں کی ہے۔
 
یہ سربراہی کانفرنس مشترکہ رابطہ کونسل کے افتتاح کے بعد اختتام پذیر ہوئی ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے کیونکہ دونوں فریقین نے خادم حرمین شریفین اور سلطان عمان کے سلطان کے درمیان ہونے والے سرکاری مذاکرات کے اس اجلاس کے بعد افہام وتفہیم کے ایک دستاویز پر دستخط کیا ہے جس میں دونوں برادر ممالک کی رہنماؤں کے مابین تاریخی طور پر قائم برادرانہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور اس کو بڑھانے اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شاہ سلمان اور سلطان ہیثم نے ایک دوسرے کو اعزازات سے نوازا ہے کیونکہ خادم حرمین شریفین نے شاہ عبد العزیز میڈل سلطان ہیثم کی تعریف میں پیش کیا جنہوں نے شاہ سلمان کو آل سعید میڈل پیش کیا ہے جو عمانی اعزاز کا سب سے بڑا درجہ ہے۔(۔۔۔)

پیر 02 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 12 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15567]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]