عراقی اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہوئے ہلاک

امام الحسین ٹیچنگ اسپتال میں لگی آتشزدگی کے  منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی این اے)
امام الحسین ٹیچنگ اسپتال میں لگی آتشزدگی کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (آئی این اے)
TT

کچھ ہی مہینوں میں یہ تباہی اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس کے نتیجہ میں عراق نے گزشتہ روز (پیر کو) بغداد سے 300 کلومیٹر جنوب میں ذی قار گورنریٹ میں واقع ناصریہ شہر کے درمیان کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) نے ذی قار میں نظامت صحت کے ترجمان عمار الزاملی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نظامت نے صوبے میں امام حسین ٹیچنگ ہسپتال میں لگنے والی آگ کے پس منظر میں ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے "کورونا" وائرس سے متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کرنے کے لئے نامزد النکا سینٹر میں لگنے والی آگ میں 36 سے زیادہ افراد کے ہلاک اور 5 افراد کے زخمی ہونے کا اشارہ کیا ہے۔

جہاں تک فرانسیسی پریس ایجنسی کی بات ہے تو اس نے اپنی طرف سے الزاملی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تنہائی مرکز کو "یک زبردست آگزنی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ابھی بھی دوسرے متاثرین کی تلاش جاری ہے۔(۔۔۔)

منگل 03 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 13 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15568]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]