اسپتال میں ہونے والی تباہی کے بعد عراق میں غم اور سوگ کا ماحول

عراقیوں کو گزشتہ روز جنوبی عراق کے ناصریہ میں واقع "الحسین اسپتال" کو لگی آگ کے اثرات کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقیوں کو گزشتہ روز جنوبی عراق کے ناصریہ میں واقع "الحسین اسپتال" کو لگی آگ کے اثرات کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

مشتعل اور غیظ وغضب کی فضا کے درمیان عراقی حکومت نے گزشتہ روز جنوبی ذی قار گورنریٹ کے وسط میں واقع ناصریہ شہر میں "الحسین اسپتال" کے متاثرین کے لئے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

عرب اور بین الاقوامی سطح پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی صدر باہم صالح کو تعزیت اور ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے اور اسی طرح مصر، لبنان، عرب لیگ، ریاستہائے متحدہ اور یورپی یونین نے بھی اسی طرح کے ٹیلی گرام بھیجے ہیں۔

"الحسین اسپتال" کی تباہی پچھلے اپریل میں بغداد کے الخطیب اسپتال میں اسی طرح کی آگ زنی کے چند ماہ بعد ہوئی ہے جس میں 82 افراد ہلاک ہوئے تھے؛ لہذا ان اعلی عہدیداروں نے جن سے الشرق الاوسط نے بات کی ہے انہوں نے اس واقعے کے پیچھے سیاسی محرکات کے وجود کو مسترد نہیں کیا لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک اس بات کا ثبوت نہیں ہے۔(۔۔۔)

بدھ 04 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 14 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15569]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]