ایران نے اپنی ملیشیاؤں سے مشرقی شام میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کا کیا مطالبہ

گزشتہ جون میں ایک شخص کو شمال مشرقی شام کے شہر الحسکہ کے دیہی علاقوں میں ایک گاڑی میں بچوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹلیجنس کے سربراہ حسین طائب نے گزشتہ ہفتے بغداد میں عراق کے مسلح دھڑوں کے رہنماؤں سے اپنی ملاقات کے دوران شام میں امریکی افواج کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔
 
رائٹرز نیوز ایجنسی نے کل مسلح دھڑوں کے 3 ذرائع اور دو عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طائب نے عراق میں مسلح دھڑوں سے امریکی اہداف پر اپنے حملے تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ شام میں امریکی فوجیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کرکے اپنے حملوں میں اضافہ کریں۔

خطے کے ایک سینئر عہدیدار جنھیں ایرانی حکام نے طائب کے دورے کی بریفنگ دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئی آر جی سی کے انٹلیجنس کے سربراہ نے عراقی مسلح دھڑوں کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور انہیں سپریم لیڈر علی خامنئی کا پیغام پہنچایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی افواج پر دباؤ جاری اس وقت رکھیں جب تک کہ وہ خطے سے باہر نہ چلے جائیں۔(۔۔۔)

بدھ 04 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 14 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15569]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]