امریکہ نے اپنی ایک صحافیہ کو اغوا کرنے کی ایرانی کوشش کو ناکام بنائے جانے کیا اعلان

صحافیہ اور حقوق نسواں کارکن مسیح علی نجاد کو دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر)
صحافیہ اور حقوق نسواں کارکن مسیح علی نجاد کو دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر)
TT

گزشتہ روز امریکی محکمہ انصاف کے ایک میمو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں مقیم اور انسانی اور خواتین کے حقوق کے میدان میں کام کرنے والی ایک صحافیہ کو اغوا کرنے کے ایک ایرانی انٹیلی جنس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

میمو میں کہا گیا ہے کہ چار ایرانیوں نے جون سے ہی ایک ایسی مصنف اور صحافی کو اغوا کرنے کی سازش کی ہے جس نے ایرانی حکومت کے ذریعہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا ہے اور ایک ایرانی خاتون پر اس منصوبے کی مالی اعانت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن آفس کے مطابق ملزمان نے اپنے شکار کو زبردستی ایران لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں اسے کسی نامعلوم قسمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ چاروں ملزمان اس وقت ایران میں ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 05 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 15 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15570]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]