یورپی عدالت نے کمپنیوں کو جواز کی صورت میں سکارف پر پابندی عائد کرنے کی دی اجازت

یورپی عدالت نے کمپنیوں کو جواز کی صورت میں سکارف پر پابندی عائد کرنے کی دی اجازت
TT

یورپی عدالت نے کمپنیوں کو جواز کی صورت میں سکارف پر پابندی عائد کرنے کی دی اجازت

یورپی عدالت نے کمپنیوں کو جواز کی صورت میں سکارف پر پابندی عائد کرنے کی دی اجازت
گزشتہ روز یوروپی یونین کی عدالت عظمی نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کمپنیوں کو مخصوص حالات میں مسلم خواتین ملازمین کو سکارف پہننے پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ کام کی جگہ پر سیاسی، فلسفیانہ یا مذہبی عقائد کو ظاہر کرنے والی کسی بھی چیز کو پہننے کی ممانعت کو آجر کی طرف سے کسی غیر جانبدار امیج کو مؤکلوں کے سامنے پیش کرنے یا کسی بھی سماجی جھگڑے کو روکنے کی ضرورت کے ذریعہ جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ فیصلہ جرمنی سے آنے والی مسلم خواتین کے دو معاملوں کے خلاف سامنے آیا ہے جن میں سے ایک ہیمبرگ میں ایک رفاہی تنظیم کے زیر انتظام چلڈرن کیئر سنٹر میں ملازم ہیں اور دوسری مولر فارمیسی چین میں کیشیئر ورکر ہیں اور ان میں سے کوئی ملازمت میں شامل ہونے کے وقت حجاب نہیں پہنا کرتی تھی لیکن انہوں نے بچوں کی دیکھ بھال کی چھٹیوں سے واپس آنے کے بعد پہننے کا فیصلہ کیا تھا۔(۔۔۔)

جمعہ 06 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 16 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15571]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]