اسی طرح شاہ عبد اللہ دوم نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے اور اس تناظر میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ بیلسٹک ٹکنالوجی میں ایک قابل ذکر ترقی دیکھی گئی ہے اور اس کا اثر عراق میں امریکی اڈوں، یمن سے سعودی عرب کی طرف مارے جارے والے ، شام اور لبنان کے راستے اسرائیل کی طرف بھیجے جانے والے میزائل میں اس کے اثرات دیکھے گئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کی طرف مارے جانے والے میزائلوں میں سے ایک بھی اپنے راستے سے ہٹ جاتا ہے تو وہ اردن پہنچ جائے گا؛ لہذا ہمارے لئے یہ خدشہ کی بات ہے۔
اردن کے بادشاہ نے گزشتہ جمعہ کو اپنے امریکی ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اس دورے سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع (نفتالی بینیٹ اور بینی گانٹز) کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا انکشاف بھی کیا ہے جو گزشتہ جمعہ کو ختم ہوا ہے اور اسی وقت عمان نے اعلان کیا ہے کہ شاہ کی ملک سے روانگی سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوگی اور بینٹ سے شاہ کی ملاقات کے بارے میں مقامی میڈیا کے مضمرات ظاہر نہیں ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 16 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 26 جولائی 2021ء شماره نمبر [15581]