چین کے جوہری میزائل سائلو سے مغرب پریشان ہے

چین کے صحرا میں زیر زمین میزائل سائلو تعمیراتی سائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (نیویارک ٹائمز)
چین کے صحرا میں زیر زمین میزائل سائلو تعمیراتی سائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (نیویارک ٹائمز)
TT

چین نے ایک ایسے فیصلہ کا آغاز کیا ہے جس کے بارے میں ماہرین نے اس کی جوہری طاقت کی ایک بڑی توسیع کی طرف اشارہ کیا ہے اور اسی وجہ سے ایک بار پھر خطے میں اسلحے کی دوڑ کے پھیلاؤ کے بارے میں مغربی خدشات کو تقویت ملی ہے۔

صوبہ گانسو کے شہر یوومین کے قریب میزائل لانچروں کے لئے زیر تعمیر سائٹ یا جسے "میزائل سائلوز" کہا جاتا ہے اس کی کھوج کے بعد امریکی سائنس دانوں کے فیڈریشن کے جوہری ماہرین شمال مغربی چین میں صوبہ سنکیانگ کے قریب ایک دوسری سائٹ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور ماہرین نے کل شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یومن اور ہامی میں سائلووں کی تعمیر چین کے جوہری ہتھیاروں کی اب تک کی سب سے بڑی توسیع کا مرکز ہے۔(۔۔۔)

بدھ 18 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 28 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15583]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]