لبنان کی سرحدوں سے ہجرت کرنے کے لئے شامی شہریوں کی تعداد "میں ہوا اضافہ

لبنانی فوج اور شہری دفاع کے اراکین کو سرحد پار کرتے ہوئے ہلاک شدہ ایک شامی خاتون کی لاش کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (محفوظ شدہ دستاویزات)
لبنانی فوج اور شہری دفاع کے اراکین کو سرحد پار کرتے ہوئے ہلاک شدہ ایک شامی خاتون کی لاش کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (محفوظ شدہ دستاویزات)
TT

شام اور لبنان کے مابین غیرقانونی سرحدی گزرگاہوں میں لوگوں کے بھاگنے کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت دیکھنے میں آرہی ہے، خاص طور پر شمالی بقاع میں عرسال - فلیطہ گزرگاہ اور مغربی بقاع میں سویری - برکۃ الرصاص گزرگاہ سے جیسا کہ یہاں کے رہائشیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ تحریک بنیادی طور پر لبنانی علاقے میں داخل ہونے پر مرکوز ہے۔

ایک سیکیورٹی ذمہ دار نے اشارہ کیا ہے کہ بقاع میں بھاگنے کی لائن پر 20 فعال گزرگاہ ہیں جن میں سب سے نمایاں ہرمل اور شمالی بقاع کے علاقے میں ہے جہاں قبیلوں کے نام پائے جانے والے 15 گزرگاہ ہیں اور انہوں نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ  یہ گزرگاہیں صرف انسانوں کے بھاگنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہاں سے ایندھن، تیل، پٹرول، کھانے پینے کے سامان اور چوری شدہ کاروں کی اسمگلنگ کے لئے بھی ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 20 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 30 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15585]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]