تیونس کے صدر نے بدعنوانی کے خلاف اپنی جنگ تیز کردی ہے

محاذ آرائی کی پیش گوئی میں تیونس کی پارلیمنٹ کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت اقدامات دیکھے جا سکتے ہیں (رائٹرز)
محاذ آرائی کی پیش گوئی میں تیونس کی پارلیمنٹ کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت اقدامات دیکھے جا سکتے ہیں (رائٹرز)
TT

کل شام تیونس کے صدر قيس سعيد نے ایک صدارتی حکم جاری کیا ہے جس میں رضا غرسلاوی کو وزارت داخلہ چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے جو اپریل 2020ء سے صدر جمہوریہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر فائز ہیں اور انہوں نے آئین کے آرٹیکل 89 کے مطابق ہیڈ آف اسٹیٹ کے سامنے حلف لی ہے۔

دریں اثنا ایک طرف تیونس کے صدر نے تیونس میں بدعنوانی کے خلاف اپنی کریک ڈاؤن بڑھا دی ہے اور دوسری طرف انہوں نے وزیر اعظم ہشام المشیشی کو اپنے فرائض سے فارغ کرنے، ان کا عہدہ خود سنبھالنے پا اور رلیمنٹ کو معطل کرنے کے تین دن بعد سابقہ ​​قانون کے تحت درجنوں کاروباری افراد سے لوٹی ہوئی رقوم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی طرح صدر نے حالیہ برسوں میں کیے گئے خراب معاشی انتخاب پر بھی تنقید کی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 20 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 30 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15585]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]