"نہضہ" کی قیادت میں تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے مطالبات

صدر قیس سعید کو تیونس کے دارالحکومت کے مرکز میں اپنے دورے کے دوران اپنے کئی حامیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
صدر قیس سعید کو تیونس کے دارالحکومت کے مرکز میں اپنے دورے کے دوران اپنے کئی حامیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد غنوشی کی قیادت میں نہضہ تحریک میں بنیادی تبدیلیوں کے لیے تیونس میں روز بروز متعصبانہ اور عوامی مطالبات بڑھ رہے ہیں۔

سابق وزراء سمیر دیلو اور عبد اللطیف المکی کی قیادت میں پارٹی کے کئی عہدیداروں نے تحریک کی موجودہ قیادت پر سخت تنقید کی ہے اور اس پر عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں ناکامی اور بے چینی اور پریشانی کی حالت کو نہ سمجھنے کا الزام لگایا ہے اور انہوں نے ایک نئی فہرست میں پارٹی کے ایگزیکٹو آفس کو فوری طور پر تحلیل کرنے اور تیونس کی شدید صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک بحران سیل کو ذمہ داری دی جانے کا مطالبہ کیا ہے اور نیز غنوشی سے پارلیمنٹ کی صدارت سے مستعفی ہونے اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور نہضہ تحریک میں نوجوانوں کے اداروں کے صدر راشد الکحلانی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئۓ کہا ہے کہ ان کی قیادت میں نیشنل یوتھ کونسل ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے جس میں تحریک کے یوتھ ونگ کے تقریبا 120 سپروائزرز نے شرکت کی ہے اور اس میں نہضہ پارٹی کے صدر، باقی سیاسی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے لئے چند سیاسی مطالبات کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔(۔۔۔)

منگل 24 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 03 اگست 2021ء شماره نمبر [15589]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]