سینئر نائب صدر پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3124181/%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%A6%D8%B1-%D9%86%D8%A7%D8%A6%D8%A8-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%DB%81%D8%B1%D8%B3%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84-%DB%81%DB%8C%DA%BA
محمد مخبر کو تہران میں ایک سرکاری تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے دیکا جا سکتا ہے (مہر)
کل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے آئینی حلف اٹھانے کے تین دن بعد باضابطہ طور پر اپنے حکومتی افراد کا تعارف شروع کر دیا ہے اور اپنے پہلے نائب محمد مخبر کو اعلی رہنماء علی خامنئی کے دفتر کے تابع امام کے حکم پر عمل کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے لئے انتخاب کیا ہے اور یہ ان آخری عہدیداروں میں سے ایک ہیں جن کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ جنوری میں اقتصادی پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔
رئیسی نے عدلیہ کے ترجمان لام حسین اسماعیلی کو حکومت بنانے کے لیے طلب کیا ہے اور انہیں صدر دفتر کے ڈائریکٹر کا عہدہ سونپا ہے اور یہ بھی یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں اپریل 2011 سے 32 ایرانی عہدیداروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 2009 کے مظاہروں کو دبانے کے لیے پابندیوں کے حصے کے طور پر شامل ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]