لبنان کے قیدی تباہی کے وقت اپنے محافظوں کے ساتھ ہمدردی دکھا رہے ہیں

رومیہ جیل کے مرکزی دروازہ اور جیل کے ایک صحن میں قیدیوں کی طرف سے پھیکے گئے کوڑے کڑکٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
رومیہ جیل کے مرکزی دروازہ اور جیل کے ایک صحن میں قیدیوں کی طرف سے پھیکے گئے کوڑے کڑکٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

لبنان کے قیدیوں نے اس مروجہ تصور کو الٹ دیا ہے جس میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ قیدیوں کو جیل اور اس کے خلیوں کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی والوں سے کوئی محبت یا ہمدردی نہیں ہوتی ہے اور قیدیوں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے لیے ان کے ساتھ سختی سے نمٹنے ہیں کیونکہ سیاسی بحرانوں اور ڈالر کے مقابلے میں قومی کرنسی کے گرنے کے نتیجے میں مہینوں پہلے لبنان میں آنے والی مالی اور معاشی تباہی نے قیدیوں کو اپنے محافظوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے پر مجبور کیا ہے جن کی تنخواہ لبنان کے تمام ملازمین کی طرح کم ہو گئی ہے اور اپنی روزی کو محفوظ بنانے اور اپنے کام کی جگہوں پر جانے سے قاصر ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع ان مشکل حالات کو تسلیم کرتے ہیں جن میں افسران اور ارکان رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ریاست کے مالی معاملات بہت مشکل ہیں اور سیاسی اتھارٹی تمام سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے قاصر ہے تو یہ فرض کیا جاتا ہے کہ جو لوگ خطرناک کاموں اور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ان کی تنخواہوں کے بارے میں کم از کم سوچنا چاہیے۔(۔۔۔)

پیر 30 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 09 اگست 2021ء شماره نمبر [15595]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]