عون نے لبنانی حکومت کے آدھے وزراء کا کیا ارادہ

عون نے لبنانی حکومت کے آدھے وزراء کا کیا ارادہ
TT

عون نے لبنانی حکومت کے آدھے وزراء کا کیا ارادہ

عون نے لبنانی حکومت کے آدھے وزراء کا کیا ارادہ
لبنانی حکومت بنانے کے لیے مشاورت کو بچانے کے لیے فرانس نے اپنے وزن کے ساتھ مداخلت کیا ہے جبکہ صدر مایکل عون کی درخواست کے نتیجے میں یہ معاملہ پیچیدہ ہونے کو تھا کیونکہ صدر عون نے اس حکومت کے آدھے اراکین کا مطالبہ کیا تھا جس کی تشکیل کا ارادہ نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی 24 وزیروں کے ساتھ رکھتے ہیں جبکہ پٹرول کا بحران ایک جلتے ہوئے مادے میں بدل گیا جس کی وجہ سے کل (پیر) شمالی لبنان میں تین اموات اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ میقاتی اس وقت حیران ہو گئے جب مذاکرات کے آخری سیشن میں ان کو معلوم ہوا کہ عون نے پچھلے سیشن میں جو وعدہ کیا تھا اسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس حکومت کے آدھے ارکان یعنی 24 میں سے 12 وزراء کا مطالبہ کر لیا تھا جس کی وجہ سے وہ محکموں میں وزراء کے نام تلاش کرنے کو منجمد کرنے پر مجبور ہوئے جبکہ اس سلسلہ میں پوری تفصیل پیش کی تھی اور ان کو اس کے جواب کا انتظار تھا تاکہ محکموں پر وزراء کے نام تقسیم کئے جائیں۔(۔۔۔)

منگل 01 محرم الحرام 1443 ہجرى – 10 اگست 2021ء شماره نمبر [15596]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]