بائیڈن اور بینیٹ کی ملاقات آج تک ملتوی ہوئی

وائٹ ہاؤس کے قریب میڈیا کے نمائندے کل بائیڈن اور بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے منتظر دیکھے جا سکتے ہیں جو آخری لمحات میں ملتوی کر دی گئی (رائٹرز)
وائٹ ہاؤس کے قریب میڈیا کے نمائندے کل بائیڈن اور بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے منتظر دیکھے جا سکتے ہیں جو آخری لمحات میں ملتوی کر دی گئی (رائٹرز)
TT

وائٹ ہاؤس نے دو طرفہ ملاقات جو کہ صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے درمیان کل طے شدہ تھی اس کو کابل ائیر پورٹ کے آس پاس ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے آج جمعہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے حملے کے فورا بعد اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ملتوی کر دی جائے گی اور اسی طرح بینیٹ کے ترجمان نے بھی اجلاس ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ملتوی ہونے کی وجہ افغانستان میں ہونے والے واقعات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بائیڈن اور بینیٹ کے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر توجہ مرکوز ہوگی اور اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کو تقویت پہنچانا ہے۔

واشنگٹن جانے سے پہلے بینیٹ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بائیڈن اسرائیل کی ریاست کے پرانے اور سچے دوست ہیں اور انہوں نے مزید کہا امریکہ میں ایک نئی حکومت ہے اور اسرائیل میں ایک نئی حکومت ہے اور شرکت اور رابطے کے لیے میرے پاس بیت المقدس سے ایک نئی روح اور اسرائیل سے ایک نیا پیغام ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 17 محرم الحرام 1443 ہجرى – 27 اگست 2021ء شماره نمبر [15613]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]