ویانا ٹریک کی طرف تہران کی واپسی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کا مطالبہ

کل ایلیزیہ پیلس چھوڑنے کے بعد فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوز لی ڈریان وزیر دفاع فلورنس پارلی اور وزیر محنت اور پبلک اکاؤنٹس اولیور ڈسوپٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

پیرس اور برلن نے نئی ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ ایٹمی معاہدے کی بحالی پر ویانا مذاکرات کو جلد از جلد شروع کیا جا سکے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ژان یویس لی دریان نے اپنے ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان کو فون کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کریں اور گزشتہ ہفتے بغداد کانفرنس برائے تعاون اور شراکت میں ان کی ملاقات کے بعد یہ ان کے درمیان پہلا رابطہ ہے۔

اسی سلسلہ میں جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل کہا ہے کہ برلن ایران سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ تعمیری انداز میں اور جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔(۔۔۔)

جمعرات 24 محرم الحرام 1443 ہجرى – 02 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15619]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]