طالبان نے آخری قلعہ پر کیا اپنا کنٹرول

ذبیح اللہ مجاہد کو کل کابل میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
ذبیح اللہ مجاہد کو کل کابل میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

طالبان نے آخری قلعہ پر کیا اپنا کنٹرول

ذبیح اللہ مجاہد کو کل کابل میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
ذبیح اللہ مجاہد کو کل کابل میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے افغانستان پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ملک کے شمال مشرق میں آخری قلعہ پنجشیر وادی کے زوال کی تصدیق کی ہے اور فوری طور پر پنجشیر میں اپوزیشن لیڈر احمد مسعود نے تمام افغانوں سے ہمارے ملک کی عزت، آزادی اور خوشحالی کے لیے قومی بغاوت کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ قومی مزاحمتی محاذ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب بھی وادی کے اسٹریٹجک مقامات اس کے کنٹرول میں ہیں اور وہ طالبان کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس فتح کے ساتھ ہمارا ملک مکمل طور پر جنگ کی دلدل سے نکل چکا ہے اور لوگ اب آزادی، حفاظت اور خوشحالی میں رہیں گے اور مجاہد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات سے خبردار کیا ہے کہ جو بھی بغاوت کرنے کی کوشش کرے گا اسے سخت جبر کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہوں نے سابق حکومت کی مسلح افواج کے ان ممبروں سے بھی مطالبہ کیا جنہوں نے طالبان کے ساتھ بیس سال تک لڑائی کی ہے وہ طالبان کے ساتھ نئی سیکورٹی سروسز میں شامل ہوں۔

اسی سلسلہ میں طالبان کے سیاسی بیورو کے ایک رکن سہیل شاہین نے الشرق الاوسط کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت تیار ہے اور چند دنوں میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا اور شاہین نے امریکی حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے لیے طالبان کے عزم کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی بھی دہشت گرد کارروائی کے لیے آماجگاہ نہیں بنے گا۔(۔۔۔)

منگل 29 محرم الحرام 1443 ہجرى – 07 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15624]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]