اسرائیل نے جلبوع کے آخری دو قیدیوں کو کیا دوبارہ گرفتارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3185241/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%86%DB%92-%D8%AC%D9%84%D8%A8%D9%88%D8%B9-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%D8%AF%D9%88-%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1
اسرائیل نے جلبوع کے آخری دو قیدیوں کو کیا دوبارہ گرفتار
اسرائیلی پولیس کی جانب سے نشر کردہ ایک تصویر میں دونوں قیدی زکریا الزبیدی اور محمد عارضہ کو قابض فوج کے ایک گروہ کے گھیراؤ میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
اسرائیل نے جلبوع کے آخری دو قیدیوں کو کیا دوبارہ گرفتار
اسرائیلی پولیس کی جانب سے نشر کردہ ایک تصویر میں دونوں قیدی زکریا الزبیدی اور محمد عارضہ کو قابض فوج کے ایک گروہ کے گھیراؤ میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی سکیورٹی فورسز ان چھ فلسطینی قیدیوں میں سے آخری دو کا پیچھا کر رہی ہے جو جلبوع جیل سے فرار ہو گئے تھے جبکہ ان میں سے چار کو ناصرہ اور جلیل اسفل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کل ہفتہ کی صبح اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دو قیدیوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے ایک کو جنین کیمپ میں گرفتار کیا ہے جو "فتح" تحریک کے عسکری ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے کمانڈر اور چھ قیدیوں میں سب سے مشہور زکریا الزبیدی (46 سال) ہیں اور دوسرے اسلامی جہاد کے ایک کارکن محمد عارضہ (39 سال) ہیں جن کو جلیل اسفل کے ام غلیل قصبے کے شبلی میں گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ ایک ٹرک گیراج میں چھپے ہوئے تھے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)