برطانیہ موسم سرما میں "کورونا" کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے

برطانیہ موسم سرما میں "کورونا" کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے
TT

برطانیہ موسم سرما میں "کورونا" کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے

برطانیہ موسم سرما میں "کورونا" کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے
برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کل اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن اس ہفتے سردیوں کے مہینوں میں ملک میں "کورونا" وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے منصوبے مرتب کریں گے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ حکومت ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لحاظ سے کچھ پابندیاں ختم کر سکتی ہے۔

جاوید نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم جن منصوبوں کا اعلان کرنے والے ہیں ان سے قطع نظر ہم یقینا بہت محتاط اور چوکس رہیں گے۔

سفر کے حوالے سے وزیر نے واضح کیا ہے کہ کچھ قوانین ہیں جو کہ نافذ العمل رہیں گے لیکن پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے جو کچھ ممالک سے برطانیہ واپس آنے پر درکار ہوتا ہے برطانیہ اس سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔(۔۔۔)

پیر 05 صفر المظفر 1443 ہجرى – 13 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15630]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]