ماسکو نے دمشق اور کردوں کے درمیان بات چیت کرنے پے دیا دباؤ

میخائل بوگدانوف (سپوتنک)
میخائل بوگدانوف (سپوتنک)
TT

ماسکو نے دمشق اور کردوں کے درمیان بات چیت کرنے پے دیا دباؤ

میخائل بوگدانوف (سپوتنک)
میخائل بوگدانوف (سپوتنک)
صدر ولادیمیر پیوٹن کے ذریعہ کرملین میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اصل مسئلہ  مشرقی شام میں غیر ملکی موجودگی ہے اور اس ملاقات کے دو دن بعد ہی سے  ماسکو نے دمشق اور کردوں پر شام کی خودمختاری کی بحالی کے مقصد سے بات چیت شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور اس بات میں فرات کے مشرق میں کردوں کی حمایت کرنے والے امریکی افواج کی طرف اشارہ ہے۔
کل مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے الہام احمد کی سربراہی میں شامی جمہوری کونسل کے وفد کے ساتھ ماسکو میں مذاکرات کا ایک دور منعقد کیا ہے اور مذاکرات کے بیان کے مطابق روسی فریق نے  ان تمام مسائل کے حل کی حمایت میں اپنے اصولی موقف کی تائید کی ہے جو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بحالی میں رکاوٹ ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر (2254) کی بنیاد پر اور جتنی جلدی ممکن ہو اتنی جلدی اس مسئلہ کو جل کرنا ہے۔(۔۔۔)
 
جمعہ 09 صفر المظفر 1443 ہجرى – 17 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15634]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]