سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے مملکت کے قومی دن کے موقع پر صدر بائیڈن کی طرف سے مبارکباد کا پیغام وصول کیا ہے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور آٹھ دہائیوں پر محیط دونوں ممالک کے درمیان مستقل تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعلقات اب بھی مشرق وسطیٰ میں استحکام، سلامتی اور معاشی خوشحالی کا سنگ بنیاد ہیں اور ہم کئی شعبوں میں مشترکہ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
دریں اثنا ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز خطے میں کئی امور اور پیش رفت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ - 24 صفر المظفر 1443 ہجری - 01 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15648]