سوڈان میں حکمراں پارٹنرز کے درمیان دوبارہ کشیدگی ہونے کے سلسلہ میں ایک پیغام

عتبرہ ٹرین کو کل خرطوم اسٹیشن پہنچنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سونا)
عتبرہ ٹرین کو کل خرطوم اسٹیشن پہنچنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سونا)
TT

ایک لیک ہونے والے پیغام میں سوڈان کی حکومت میں سویلین اور فوجی شراکت داروں کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ دوبارہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور چند دنوں تک ایک مختصر پرسکون ماحول کے بعد کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے۔

لیک ہونے والے پیغام کو عبوری خود مختار کونسل سے منسوب کیا جارہا ہے اور اس میں وزارت خارجہ کو مخاطب کیا جارہا ہے تاکہ سفارتکاروں کو ایک تقریب میں مدعو کیا جائے جس میں حکمران "آزادی اور تبدیلی کی قوتوں کے اتحاد" کے ایک متبادل کا اعلان کیا جائے اور اس خط کے لیک ہونے پر سیاسی حلقے حیران ہو گئے ہیں کیونکہ اس پر خودمختاری کونسل کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد الغالی علی یوسف کے دستخط اور کونسل کا لوگو لگا ہوا ہے لیکن محمد الغالی نے اس خط سے اپنے تعلق کا انکار کیا ہے اور ایک سرکلر میں وضاحت کی ہے کہ یہ خط دارفور کے گورنر مسٹر مونی آرکو میناوی نے بھیجا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ - 25 صفر المظفر 1443 ہجری - 02 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15649]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]