کال کے دوران شاہ عبد اللہ دوم نے شام کی خودمختاری، استحکام، علاقائی سالمیت اور لوگوں کے تحفظ کے لیے اردن کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔
دمشق میں شام کی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ الاسد نے اردن کے بادشاہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک اور برادر عوام کے مفاد کے لیے مشترکہ تعاون کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اردن کے بادشاہ اور شامی صدر کے درمیان رابطہ شام سے اعلیٰ سطحی سرکاری سکیورٹی اور اقتصادی وفود کے اردن کے دورے کے چند دنوں بعد ہوا ہے جن میں سے تازہ ترین شامی وزارتی اقتصادی وفد کا عمان کا دورہ ہے اور شام کے وزیر دفاع اور آرمی کمانڈر اور ان کی اردنی ہم منصب میجر جنرل یوسف الحنیتی سے ملاقات ہے۔(۔۔۔)
پیر - 27 صفر المظفر 1443 ہجری - 04 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15651]