پنڈورا کی دستاویزات رہنماؤں اور ارب پتیوں کا پیچھا کر رہی ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3231296/%D9%BE%D9%86%DA%88%D9%88%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%AA-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D9%BE%D8%AA%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%DA%86%DA%BE%D8%A7-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA
پنڈورا کی دستاویزات رہنماؤں اور ارب پتیوں کا پیچھا کر رہی ہیں
لندن کے اعلی درجے کے مائی فیئر محلے میں ایک پراپرٹی جس کے بارے میں پانڈورا دستاویزات کا دعویٰ ہے کہ اس کا تعلق آذربائیجان کے صدر سے ہے (اے پی)
سینکڑوں عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں، ارب پتیوں اور دیگر ستاروں کے مالی ریکارڈوں کے ایک بڑے مجموعے کے انکشاف کے بعد کل دنیا بھر میں ایک بہت بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے اور یہاں تک کہ ان میں سے کچھ مشکوک بھی نظر آرہے ہیں اور یہ مالیاتی ریکارڈ غیر ملکی لین دین کے لیے آف شور سسٹم کے استعمال کی دلچسپ تفصیلات سے متعلق ہیں جس کی قیمت اربوں ڈالر ہے۔
بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کی طرف سے شائع ہونے والے اور 117 ممالک کے 150 میڈیا آؤٹ لیٹس کے تقریبا 600 صحافیوں کے سامنے آنے والے "پانڈورا پیپرز" میں 14 موجودہ ریاستی رہنماؤں کی معلومات شامل ہیں جن میں لگژری گھروں یا ریئل اسٹیٹ کے الزامات شامل ہیں اور ان رہنماؤں میں جن کے نام دستاویزات میں درج ہیں اردن کے شاہ عبد اللہ دوم ہیں جنہوں نے کل جواب دیا ہے اور امریکہ اور برطانیہ میں اپنی جائیدادوں کے بارے میں لیک پر اپنے پہلے براہ راست تبصرہ میں یہ کہا ہے کہ چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اردن مضبوط رہے گا اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔