اسد کے ساتھ عرب تعلقات کو معمول پر لانے کی وجہ سے واشنگٹن میں تنقیدات کا سلسلہ شروع

شامی باشندوں کو 3 اکتوبر کے دن حمص میں صدر بشار الاسد کی تصویر کے قریب دیکھا جا سکتا ہے (روئٹر)
شامی باشندوں کو 3 اکتوبر کے دن حمص میں صدر بشار الاسد کی تصویر کے قریب دیکھا جا سکتا ہے (روئٹر)
TT

امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن ارکان نے حالیہ عرصے میں عرب ممالک کی طرف سے شروع کی جانے والی شامی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں پر تنقید کی ہے۔

سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اعلیٰ ریپبلکن سینیٹر جم رِش اور ایوانِ نمائندگان میں متوازی کمیٹی میں سرفہرست ریپبلکن مائیک میک کول نے سخت الفاظ میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کا عنوان اسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ایک غلطی ہے اور اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد نے لاکھوں شامیوں کو قتل کرکے شام کے لوگوں کو شدید اذیت دی ہے اور روس اور ایران کی مدد سے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور دونوں ممتاز قانون سازوں نے کانگریس کی طرف سے دو طرفہ متفقہ طور پر منظور کیے گئے "سیزر ایکٹ" کو یاد کیا ہے جس کا مقصد اسد کی قتل کی مہم میں مدد کرنے والے ہر شخص کو سزا دینا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات - 01 ربیع الاول 1443 ہجری - 07 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15654]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]