سوڈان میں حکومتی شراکت داروں کے اختلافات سڑک پر ہوئے رونماhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3260726/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%DB%8C-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%DA%A9%D8%AA-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%AA-%D8%B3%DA%91%DA%A9-%D9%BE%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%B1%D9%88%D9%86%D9%85%D8%A7
سوڈان میں حکومتی شراکت داروں کے اختلافات سڑک پر ہوئے رونما
کل خرطوم میں صدارتی محل کے آس پاس میں فوج کی حمایت میں مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
سوڈان میں حکمراں شراکت داروں کے درمیان ایک نئے تناؤ میں ایک طرف فوج اور دوسری طرف عام شہریوں نے سڑکوں پر اپنے حامیوں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ کل فوج کی حمایت میں دار الحکومت خرطوم میں جمہوریہ محل کے ارد گرد ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد تک ملک کو چلانے کے ذمہ دار حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس پر سیاسی اور معاشی بحرانوں کو ختم کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔
"نیشنل چارٹر گروپ" جس میں مسلح تحریکیں اور کچھ سیاسی جماعتیں شامل ہیں جو آزادی اور تبدیلی کی قوتوں سے الگ ہو گئی ہیں اور ملک میں حکمران اتحاد کا سب سے بڑا بلاک ہے اس نے اپنے حامیوں سے کل خرطوم میں مارچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ تبدیلی کی قوتوں کو متحد کرنے کے مقصد سے ہے جو عبوری حکومت کا سیاسی انکیوبیٹر ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)