دمشق اور انقرہ کے درمیان "شامی شریان" کے تنازعے کی شدت

شمال مغربی شام میں حلب - لاذقیہ سڑک پر ایک بینر کو دیکھا جا سکتا ہے
شمال مغربی شام میں حلب - لاذقیہ سڑک پر ایک بینر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

دمشق اور انقرہ کے درمیان "شامی شریان" کے تنازعے کی شدت

شمال مغربی شام میں حلب - لاذقیہ سڑک پر ایک بینر کو دیکھا جا سکتا ہے
شمال مغربی شام میں حلب - لاذقیہ سڑک پر ایک بینر کو دیکھا جا سکتا ہے
ایک طرف دمشق اور اس کے اتحادیوں کے درمیان اور دوسری طرف انقرہ اور اس کے وفادار دھڑوں کے درمیان حلب - لاذقیہ روڈ یا M4  پر تنازعہ جاری ہے  جسے شام کے شمال مغرب میں ایک "سٹریٹجک نس" کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

ترک فوج اور وفادار دھڑوں کے کنٹرول میں ایک حصے میں الشرق الاوسط کے دورے سے گزشتہ ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مابین ہونے والے سربراہی اجلاس کے نتائج کی توقع کی حالت کا اظہار ہوا ہے اور اس سڑک کے مستقبل پر اس کے اثرات کا بھی اظہار ہوا ہے جس کے چالو کرنے کے سلسلہ میں ماسکو کا مطالبہ ہے جسے پچھلے سال پوٹن - اردوغان معاہدے کے تحت شروع کیا جانا ہے۔(۔۔۔)

منگل - 13 ربیع الاول 1443 ہجری - 19 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15666]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]