جی20 سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کورونا کی فائلوں، معیشت کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضاعات کا غلبہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3288941/%D8%AC%DB%8C20-%D8%B3%D8%B1%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81%DB%8C-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%81%D8%AA%D8%AA%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%88%D9%82%D8%B9-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D9%84%D9%88%DA%BA%D8%8C-%D9%85%D8%B9%DB%8C%D8%B4%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1
جی20 سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کورونا کی فائلوں، معیشت کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضاعات کا غلبہ
گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس میں شریک ہونے والے رہنماؤں کے ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ایک یادگار تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
جی20 سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کورونا کی فائلوں، معیشت کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضاعات کا غلبہ
گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس میں شریک ہونے والے رہنماؤں کے ساتھ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ایک یادگار تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے پی)
کل بروز ہفتہ روم کے اندر جی20 کے ممالک کے سربراہان کا دو روزہ اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں "کورونا" کا مقابلہ کرنے اور عالمی معیشت کی بحالی کے موضوع کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے پر خاص طور سے بات کی گئی ہے اور خیال رہے کہ ان کی اس میٹنگ کے فوراً بعد اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک "کوب26" موسمیاتی کانفرنس ہوگی جس میں 120 سے زیادہ ملکوں کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز روم میں اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگھی نے جی20 سربراہی اجلاس کا آغاز تہوار جسیے ماحول میں کیا جس نے ان دو طرفہ ملاقاتوں کی راہ ہموار کی جو اس کے انعقاد کے موقع پر پیش آئيں ہیں جن میں سب سے نمایاں امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ملاقات ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ کووڈ- 19 (COVID-19) کے ظہور کے بعد پہلی بار متعدد رہنماؤں نے ذاتی طور پر شرکت کرنے والے اپنے موقف کا اظہار کیا ہے اور ان ملاقاتوں نے شریک ہونے والے بعض ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]