سوڈان کے مذاکرات ہوئے ناکام اور گلی کوچوں میں شروع ہوئی کشیدگی

نوجوان مظاہرین کو 30 اکتوبر کے دن دارالحکومت خرطوم کی ایک گلی میں رکاوٹیں لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
نوجوان مظاہرین کو 30 اکتوبر کے دن دارالحکومت خرطوم کی ایک گلی میں رکاوٹیں لگانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

سوڈان کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی کوششیں جو 25 اکتوبر سے فوجی قیادت اور معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے درمیان جاری ہیں، اختتام کو پہنچ گئی ہیں، جبکہ سڑکوں پر پرامن کشیدگی کے ایک اور دور کی تیاری کی جا رہی ہے، جیسا کہ دو دن کے لیے جامع سول نافرمانی کے لیے پیشہ ور افراد اور مزاحمتی کمیٹیوں اور یونینوں کے اجتماع سے سخت دعوتوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

حمدوک جو گھر میں نظر بند ہیں تمام سیاسی نظربندوں اور کارکنوں کی رہائی کے سلسلہ میں پیش کی گئی اپنی شرائط پر عمل پیرا ہیں اور فوجی فریق کے ساتھ کسی بھی بات چیت میں داخل ہونے سے پہلے آئینی دستاویز کی سختی سے پابندی کرنے پر مصر ہیں جس کے نتیجے میں بغاوت سے پہلے جو حالات تھے اس کی واپسی کے منکر ہیں اور اس کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حمدوک کی حکومت کے دو ذرائع نے مذاکرات کی ناکامی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فوج کی قیادت نے جمہوری راستے پر واپس آنے کی شرط کو مسترد کر دیا ہے اور بدلے میں حمدوک پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے اور ان کی ملاقاتوں یا سیاسی رابطے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار - 02 ربیع الثانی 1443 ہجری - 07 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15684]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]