کولمبیا کے دارالحکومت میں حزب اللہ سیل کا ہوا خاتمہ

کولمبیا کے دارالحکومت میں حزب اللہ سیل کا ہوا خاتمہ
TT

کولمبیا کے دارالحکومت میں حزب اللہ سیل کا ہوا خاتمہ

کولمبیا کے دارالحکومت میں حزب اللہ سیل کا ہوا خاتمہ
کولمبیا کے حکام نے لبنانی حزب اللہ کے دو ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو کولمبیا میں امریکی اور اسرائیلی سفارت کاروں کی جاسوسی کر رہے تھے اور ان کا مقصد ایرانی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے میں ایک دہشت گردانہ حملہ کرنا تھا۔

کولمبیا کے وزیر دفاع ڈیاگو مولانا نے دونوں افراد کی گرفتاری اور ملک بدری کا اعلان کیا ہے اور اسرائیلی انٹیلی جنس (موساد) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے اپنے ایجنٹوں کو کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا بھیجا ہے تاکہ 2020 کے اوائل میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی کے قتل کے بدلے میں دہشت گردانہ کارروائیاں کریں اور یہ واقعہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون کے ذریعے کیا گیا تھا۔(۔۔۔)

منگل - 11 ربیع الثانی 1443 ہجری - 16 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15693]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]